Tuesday, September 01, 2026
 

کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5 ویں برسی آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

 



ملک بھر خصوصاً آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5 ویں برسی آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ سید علی گیلانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً 7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاریں، انکی آخری سانسوں میں بھی "پاک سرزمین" کا نام ان کی زبان پرتھا اور وہ پاکستان کی سلامتی و حفاظت کی دعا کرتے رہے۔ قائد حریت سید علی گیلانی کیلئے جدوجہدآزادی صرف سیاست نہیں بلکہ شناخت، اصول اورایمان کا معاملہ تھی جس پر وہ تاحیات قائم رہے، انہوں نے کم عمری ہی سے خطے کی سیاست میں قدم رکھا اور وقت کیساتھ کشمیر کی سیاسی زندگی کے اہم پلیٹ فارمز کا حصہ بنتے گئے۔  سیدعلی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانون سازاسمبلی کے رکن بھی رہے، انہوں نے زندگی کے آخری11 برس سری نگر کے حیدرپورہ میں اپنے ہی گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے۔ قید تنہائی اورپابندیاں بھی سید علی گیلانی کے الحاق پاکستان اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، یکم ستمبر2021 کو سیدعلی شاہ گیلانی حیدرپورہ میں بدستور اپنے گھر میں نظربند رہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔  قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل