Tuesday, September 01, 2026
 

پلندری میں فسادی جتھے کی انتشاری سیاست کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے 

 



پلندری آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کے خلاف بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ گزشتہ چند ماہ سے فسادی جتھے کے انتشار کے باعث پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں پلندری کے شہریوں نے فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کے خلاف احتجاج کیا، نعرے لگائے اور امن کے حق میں آواز بلند کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فسادی جتھے کی انتشار پسندی کے باعث ان کے روز مرہ کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ فسادی جتھے کی انتشار پسند سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور ریاستِ پاکستان و افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل