Loading
پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل سسٹرولوجی سے شہرت حاصل کرنے والی زینب فیصل نے اب باکسنگ میں بھی قسمت آزمانا شروع کر دی، ان کے باکسنگ میچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
زینب فیصل نے ماہا نامی باکسر کے ساتھ رنگ میں مقابلہ کیا جہاں دونوں نے باکسنگ کے جوہر دکھائے۔ مقابلے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے زینب کی باکسنگ تکنیک اور رنگ میں ان کی کارکردگی پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے زینب کے انداز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لڑ نہیں رہی بلکہ بھاگ رہی ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے ان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے زینب کی حریف ماہا کے جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے مذاقاً لکھا کہ ’لگتا ہے دوسری لڑکی ان سے ناراض ہے۔‘
زینب فیصل کی باکسنگ کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل