Tuesday, September 01, 2026
 

سی ویو کراچی پر اسٹنگ رے نسل کی مچھلیاں ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئیں

 



سی ویو کراچی پر ماہی گیروں نے اسٹنگ رے نسل کی مچھلیاں پکڑ لیں، مچھلیاں بغیر لانچ کے جال سے شکار کرنے والے گذری ماہی گیروں نے شکار کی۔ اسٹنگ رے کو مقامی زبان میں آرا مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ اسٹنگ رے سمندری ماحول میں اہم کردار ادا کرنے والی مچھلیاں ہیں۔ پاکستان میں، انہیں بنیادی طور پر ساحلی اور کھلے سمندر میں جالوں کے ذریعے پکڑا جاتا ہے۔ روایتی طور پر ان کا استعمال پولٹری انڈسٹری کے لیے مچھلی سے تیار چارہ بنانے میں کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ 10سالوں سے ان پچھلیوں کے پَر منجمد حالت میں تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ملائیشیا برآمد کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ تقریباً 10ہزار میٹرک ٹن اسٹنگ رے پکڑی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساحل پر عام طور پر اسٹنگ رے مچھلیوں کی تقریباً 38 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل