Wednesday, September 02, 2026
 

قومی اسمبلی کا 29 واں اجلاس؛ اراکین اسمبلی و وزرا کی حاضری کے اعداد وشمار سامنے آگئے

 



فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے 29 ویں اجلاس کے 17 سے 28 اگست کے دوران 8 نشستوں میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اراکین اور وزرا کی حاضری کے اعداد وشمار جاری کردیا ہے۔ فافن نے رپورٹ میں بتایا کہ 332 ارکان میں سے 65 ارکان یا 20 فیصد تمام نشستوں میں شریک ہوئے، 37 ارکان یا 11 فیصد کسی ایک نشست میں بھی شریک نہیں ہوئے جبکہ چوتھی نشست میں حاضری سب سے زیادہ رہی، جہاں 247 یا 74 فیصد ارکان شریک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچویں نشست میں حاضری سب سے کم 179 ارکان یعنی 54 فیصد شریک ہوئے، 267 ارکان (80 فیصد) نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔ اسی طرح قومی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے وزرا میں سے ایک وفاقی وزیر تمام نشستوں میں شریک ہوئے، 3 وزرا جن میں 2 وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں کسی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔ وزیراعظم نے صرف ایک نشست جبکہ قائد حزب اختلاف نے 8 میں سے 7 نشستوں میں شرکت کی۔ فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوالات کے وقت جواب دینے والے 26 وفاقی وزرا میں سے 12 اپنی تاریخ پر موجود تھے، توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے والے 8 وزرا میں سے 4 موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل