Loading
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کی نشرح سندھو نے تباہ کن بولنگ کا کرتے ہوئے پاکستان کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
دبئی میں ہونے والے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی کامیابی میں اسپنر نشرح سندھو نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
نشرح سندھو نے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی بہترین بولر اور ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کی تاریخ میں دوسری بہترین بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا، شاندار اسپیل پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل 2022 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی اُمیمہ سہیل نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
A slice of history for @nashra_sundhu06! ????
The best bowling figures by a Pakistan ???????? bowler in T20Is, and the second-best by any bowler in ACC Women's T20 #AsiaCup history ????#PAKvHK | #BackOurGirls pic.twitter.com/t8efV2gaKP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 7, 2026
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل