Loading
پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف 10 ستمبر سے اضلاع کی سطح پر مرحلہ وار سیمینارز کے انعقاد جبکہ 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کے دن کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شہداء کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔
پی پی اعلامیے کے مطابق 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کے این شاہ میں جلسہ ہوگا اور سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلہ وار تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں وحدت سندھ سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔
یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیر کو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شہداء کا دن منائے گی اور 12 ستمبر کو کے این شاہ دادو میں ایم آر ڈی کے شہدا کے لئے جلسہ ہوگا جس میں شہدا کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی تمام ضلعی ہیدکوارٹرز میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرے گی۔
نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کی باتوں کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائے گا اور پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلہ وار تمام ڈویژن میں وحدت سندھ سیمنارز کا انعقاد کرے گی۔
انہوں نے کہا کے 10 ستمبر کو پی ایس ایف کے تحت وحدت سندھ سیمینار آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا جبکہ 16 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار لاڑکانہ میں کیا جائے گا اور 17 ستمبر کو پی ایل ایف کراچی کے تحت وحدت سندھ سیمینار ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ 18 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے شہید بینظیرآباد ، میرپورخاص اور سکھر ڈویزن میں بھی مختلف تاریخوں پر وحدت سندھ سیمینار ہونگے۔
نثار کھوڑو کے مطابق سندھ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس کسی صورت میں قبول نہیں اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کا ہر فورم پر دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کے ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل