Monday, September 07, 2026
 

حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم

 



پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شادی شدہ مردوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانے والی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کے مبینہ افیئر سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سامعہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خواتین کو مخاطب کیا جو مبینہ طور پر بچوں والے شادی شدہ مردوں سے مالی فائدے یا مستقبل میں شادی کی امید پر تعلق قائم کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایسی خواتین کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سامعہ خان نے مبینہ طور پر اپنے موبائل سے حسن علی کے ساتھ موجود تصاویر بھی ہٹا دیں۔ انہوں نے ابتدا میں شوہر کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کیا، تاہم بعد میں دوبارہ انہیں فالو کرلیا۔ بعد ازاں سامعہ نے اپنی وہ اسٹوریز بھی ڈیلیٹ کردیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیرِ بحث آیا۔ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی کو تقریباً پانچ برس ہوچکے ہیں اور دونوں تین بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے کا نام حمدان ہے۔ چند روز قبل ہی خاندان نے مری اور نتھیا گلی میں تعطیلات بھی گزاریں، جہاں ان کی خوشگوار فیملی ٹرپ کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب سامعہ خان کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر شادی شدہ مرد کسی دوسری خاتون سے تعلق قائم کرتا ہے تو ذمے داری صرف اس خاتون پر عائد نہیں کی جاسکتی بلکہ شوہر بھی اتنا ہی ذمے دار ہوتا ہے۔ کچھ صارفین نے سامعہ کو مشورہ دیا کہ وہ دوسری عورت کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے شوہر سے بھی سوال کریں۔ سوشل میڈیا پر بعض تبصروں میں کرکٹرز کے دیگر خواتین سے مبینہ فلرٹ کرنے پر بھی تنقید کی گئی، جبکہ کچھ صارفین نے متعدد بچوں کے والد بننے کے باوجود ایسے رویوں پر حیرت کا اظہار کیا۔ تاہم حسن علی یا سامعہ خان کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کی حقیقت یا کسی مبینہ بے وفائی کی باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل