Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر لاچی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوہاٹ بھی قافلے میں موجود تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکر درہ میں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کی تھی جس کے بعد قافلہ واپس جاتے وقت فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل