Tuesday, September 15, 2026
 

ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

 



ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کے معاملے پر اس موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے جو ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں، ان کا مقصد قوت بڑھانا نہیں تھا۔ وہ صرف طبی علاج کے لیے تھیں تاہم علاج کے لیے ادویات استعمال کرنے کا اجازت نامہ بروقت حاصل نہ کرنے پر وہ غفلت کےمرتکب ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر کم سے کم پابندی دو ماہ کی لگ سکتی ہے اور ایشین بیچ گیمز میں جیتا گیا سلور میڈل ان سے واپس لے لیا جائے گا۔ پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا، ممنوعہ ادویات آنکھ کےعلاج کے لیے استعمال کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی  ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام کو یہ دوا استعمال کرنے کی ایک سال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے انعام بٹ کے حوالے سے باقاعدہ فیصلہ جلد متوقع ہے جس کے بعد انعام بٹ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے اور وہ بطور کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ جاپان کا  سفر کرسکیں گے۔ انعام بٹ سیکرٹری فیڈریشن اور ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر کام بھی کرسکیں گے۔ ڈوپنگ ایشو کے بعد انعام بٹ کھیل کے مفاد اور غیر جانب داری کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے الگ ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل