Loading
آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔
ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔
خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔
Seven former Australia cricket captains have now approached Australia's minister for foreign affairs, Penny Wong, to raise humanitarian concerns over Imran Khan's detention in Pakistan pic.twitter.com/HfodQ3wlRz
— Cricinfo (@cricinfo) September 15, 2026
سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا۔
اس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
گریگ چیپل نے گزشتہ ماہ پینی وونگ سے ملاقات کی درخواست بھی کی تھی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل