Tuesday, September 15, 2026
 

پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر، زخمی شیر کے بچے کی جان بچانے کیلئے متحرک

 



سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس کے پاس پہنچی جس پر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے فوری طور پر شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی. شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد شیر کے بچے کی بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا گیا. پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے زخمی شیر کے بچے کو وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا. شیر کے بچے کو محفوظ ماحول اور بہتر نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا. ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم کو بروقت مدد پر شاباش دی. فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرح بے زبان حیوانات کی حفاظت اور مدد بھی ہماری ذمہ داری ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل