Loading
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین راستہ ہے۔رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے، عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے عالمی امن اور ترقی کے مقاصد کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور رافیل گروسی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل