Tuesday, September 15, 2026
 

’پھر وہی غصے والا امیر ہیرو‘، دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین اکتا گئے

 



پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔         View this post on Instagram                       حالیہ اقساط میں شاہ داؤد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصے والے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے۔         View this post on Instagram                       کئی صارفین نے خصوصاً دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ کئی ڈراموں میں اسی نوعیت کے بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل