Tuesday, September 15, 2026
 

ایپل نے آئی او یس 27 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی

 



ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے آئی او ایس 27 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس میں نئے فیچرز، کارکردگی میں بہتری اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن میں مزید بہتری، ایپس کے لوڈ ہونے کی رفتار میں 30 فی صد تک اضافہ جبکہ اسپاٹ لائٹ، فوٹوز اور میل میں سرچ کے تجربے کو بھی نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئی او ایس 27 میں ایپل کی نئی سِری اے آئی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ تاہم، یہ فی الحال بیٹا مرحلے میں ہے اور ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی۔ یورپی یونین میں سِری اے آئی کی سہولت ابتدا میں فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایپل کے مطابق فرانسیسی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں کی سپورٹ اکتوبر میں شامل کی جائے گی۔ آئی او ایس 27 کے ساتھ ایپل نے آئی پیڈ او ایس 27، میک او ایس 27، واچ او ایس 27 اور ویژن او ایس 27 بھی مطابقت رکھنے والے آلات کے لیے جاری کر دیے ہیں۔ آئی او ایس 27 اپ ڈیٹس مندرجہ ذیل آئی فونز کے لیے جاری کی جائے گی: iPhone 18 Pro، iPhone 18 Pro Max اور iPhone Duo iPhone 17، iPhone Air، iPhone 17e، iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max iPhone 16، iPhone 16 Plus، iPhone 16e، iPhone 16 Pro اور iPhone 16 Pro Max iPhone 15، iPhone 15 Plus، iPhone 15 Pro اور iPhone 15 Pro Max iPhone 14، iPhone 14 Plus، iPhone 14 Pro اور iPhone 14 Pro Max iPhone 13، iPhone 13 mini، iPhone 13 Pro اور iPhone 13 Pro Max iPhone 12، iPhone 12 mini، iPhone 12 Pro اور iPhone 12 Pro Max iPhone 11، iPhone 11 Pro اور iPhone 11 Pro Max iPhone SE (2020) اور iPhone SE (2022) اپ ڈیٹ عالمی سطح پر بیک وقت جاری کی گئی، جس کے بعد اہل آئی فون صارفین اپنے ڈیوائس کی سیٹنگز> جنرل > سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر آئی او ایس 27 ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل