Loading
میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہے کہ اسکرین شاٹ سنگل وے نہیں ہوتے ٹو وے ہوتے ہیں، اسکرین شاٹ میں بھی لایا ہوں موقع ملا جمع کراؤں گا۔
ڈاکٹر اسامہ نے سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ یہ کیس ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس سے ہر بندہ سیکھ رہا ہے۔
گولی میر رضا کے سینے پر لگنے سوال پر انہوں کہا کہ یس (yes)۔ میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں۔ میں جونیئر ضرور ہوں لیکن میں نے ایمانداری سے کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھی دیگر لوگوں کی طرح موقع دیا جائے، جیسا کیس ہے ویسا ہی پلیٹ فارم دینا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل