Loading
وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ فیول ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں آغاز 16 ستمبر سے ہوگا جبکہ اسلام آباد میں فعال ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے انتظامی امور اور عمل درآمد سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکریٹری آئی ٹی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان اور ہر شہری کے لیے قابل رسائی رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو عوامی آگاہی مؤثر بنانے اور پیٹرول پمپس پر اسکیم کا ہموار اور مؤثر نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
نائب وزیراعظم نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ فیول ریلیف اسکیم سے متعلق معلومات عوام تک پہنچائیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کی معاونت کریں اور انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کو بھی عوامی آگاہی اور رجسٹریشن کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم اسلام آباد میں فعال ہے، ملک کے دیگر حصوں میں اس کا آغاز 16 ستمبر 2026 کو رات 11 بج کر 59 منٹ پر کر دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل