Tuesday, September 15, 2026
 

عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ بننے کو تیار؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟

 



عامر خان کے مداحوں کو ان کے کیریئر میں ایک نیا اور مختلف کردار دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سے ہدایت کار آر بالکی کی ایک سپر ہیرو فلم کے لیے ابتدائی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ذمہ داری معروف پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے پاس ہوگی، جبکہ اس وقت اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ عامر خان اور فلم سازوں کے درمیان گفتگو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے فلم میں ان کی شمولیت فی الحال حتمی نہیں سمجھی جا رہی۔ عامر خان کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ کسی منصوبے کا حصہ بننے سے پہلے اس کے اسکرین پلے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ اسی لیے توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے چند ماہ میں فلم ساز مکمل اسکرپٹ تیار کرکے اداکار کے سامنے رکھیں گے، جس کے بعد ان کی حتمی رضامندی سامنے آسکے گی۔ اگر یہ منصوبہ طے شدہ انداز میں آگے بڑھتا ہے تو عامر خان پہلی مرتبہ ساجد ناڈیاڈوالا اور آر بالکی کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے، جبکہ سپر ہیرو کا کردار بھی ان کے کیریئر میں ایک منفرد اضافہ ہوگا۔ عامر خان کی کامیاب فلموں میں 2016ء کی ’’دنگل‘‘ شامل ہے، جو ان کی آخری بلاک بسٹر قرار دی جاتی ہے۔ 2017ء میں ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ نے بھی شاندار بزنس کیا، جبکہ 2025ء میں ریلیز ہونے والی ’’ستارے زمین پر‘‘ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی۔ فی الحال عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم ’’للکارا‘‘ میں مصروف ہیں۔ کرکٹ کے پس منظر میں بننے والی اس فلم میں وہ سابق بھارتی کرکٹر لالا امرناتھ کا کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل