Tuesday, September 15, 2026
 

سندھ حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر فوری پابندی عائد کردی

 



سندھ حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا جبکہ اس دورانیے مین کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلحہ ڈیلرشپ کے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے جبکہ غیر معمولی اور خصوصی کیسز میں ہی اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی جس کے قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل