Tuesday, September 15, 2026
 

ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا

 



مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا پہلا آن کیمرا انٹرویو سامنے آنے کے بعد شوبز اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی کے مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔ سی این این کی میزبان الزبتھ ویگمسٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹلی نوروڈ کو ایک غیر معمولی آڈیشن چیلنج دیا گیا۔ میزبان نے اسے فرضی طور پر یہ تصور کرنے کو کہا کہ اسے ابھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا پالتو کتا مر گیا ہے اور اسے اسی لمحے اس صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اداکاری کرنا ہے۔ ٹلی نوروڈ نے اس صورتحال پر روایتی جذباتی ردعمل دینے کے بجائے کہا کہ اگر یہ حقیقی آڈیشن ہوتا تو شاید وہ صدمے کی کیفیت میں خاموش کھڑی رہتیں اور الفاظ کے بجائے اس گہرے دکھ کو ’’ڈیجیٹل طور پر محسوس‘‘ کرنے کی کوشش کرتیں۔ اے آئی اداکارہ کا یہ دھیمہ اور غیر معمولی جواب دیکھنے والوں کے لیے خاصا دلچسپ ثابت ہوا۔ ان کے ردعمل نے شوبز انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔ ٹلی نوروڈ کے انٹرویو نے یہ سوال دوبارہ نمایاں کردیا ہے کہ مستقبل کی فلم سازی میں مصنوعی ذہانت صرف پردے کے پیچھے ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال ہوگی یا حقیقی اداکاروں کی جگہ خود اے آئی کردار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل