Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی قریبی معاون نٹالی ہارپ کی گالف کورس پر مبینہ بوسہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تاہم اس تصویر کے اصلی ہونے کا کوئی معتبر ثبوت سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں ایک شخص کو سفید شرٹ اور ہلکے رنگ کی پتلون میں ایک سنہرے بالوں والی خاتون کے انتہائی قریب دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ خاتون نے سفید لباس پہن رکھا ہے جب کہ ہاتھ میں دستانے پہنچے گالف کلب میں موجود ہیں جبکہ پس منظر میں گالف کارٹ اور گالف کورس بھی دکھائی دے رہا ہے۔
تصویر سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹرمپ اور نٹالی ہارپ کی تصویر ہے اور اسے دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کا ثبوت قرار دینے کی کوشش کی گئی۔
تاہم دستیاب معلومات کے مطابق اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں ہے۔
تصویر میں مصنوعی ذہانت کے آثار؟
وائرل تصویر کے مختلف ورژنز کا جائزہ لینے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس میں کئی غیر معمولی تفصیلات کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں دعویٰ خاتون کے ہاتھ پر پانچ کے بجائے چھ انگلیاں دکھائی دینے کا ہے۔
صارفین نے گالف کلبز کی غیر فطری پوزیشن، کلبز کی ظاہری شکل اور تصویر میں دیگر جزئیات کو بھی مشکوک قرار دیا۔ تصویر کے دھندلے پن اور دیگر بصری خامیوں سے بھی اس کے مصنوعی ہونے کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔
There are 2 versions of a photo that have gone viral that show Trump kissing Natalie Harp.
One version is clear, the other is low res & blurry.
The clear one is the original image & clearly AI generated. (Natalie's right hand has 6 fingers).
The blurry one is much more… pic.twitter.com/C80lxkIWQb
— Mr Reagan (@MrReaganUSA) September 15, 2026
آن لائن بعض صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مصنوعی ذہانت سے بنی تصاویر کی نشاندہی کرنے والے ٹولز نے اسے مصنوعی قرار دیا تاہم کسی مخصوص اے آئی ڈیٹیکشن ٹول کا نتیجہ بذاتِ خود تصویر کے جعلی ہونے کا حتمی ثبوت نہیں ہوتا۔
ٹرمپ اور ہارپ کی حقیقی تصاویر بھی موجود
نٹالی ہارپ کی ٹرمپ کے ساتھ موجودگی کوئی نئی بات نہیں وہ کئی مواقع پر امریکی صدر کے ہمراہ گالف کھیلتے ہوئے یا دیگر سرگرمیوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہارپ رواں سال ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں بھی صدر کے ساتھ تصاویر میں نظر آئی تھیں۔
وہ ٹرمپ کے حالیہ آئرلینڈ کے دورے کے دوران بھی ان کے ہمراہ تھیں جہاں امریکی صدر نے آئرش اوپن میں شرکت کے دوران اپنے ڈون بیگ گالف ریزورٹ کا دورہ کیا تھا۔
تاہم صدر ٹرمپ اور ان کی معاون ہارپ کی حقیقی تصاویر کا موجود ہونا اس وائرل تصویر کے اصلی ہونے کا ثبوت نہیں بنتا۔
حتمی حقیقت کیا ہے؟
فی الحال ٹرمپ اور نٹالی ہارپ کے مبینہ بوسے کی یہ تصویر غیرمصدقہ ہے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر اس کے ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیے جانے یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس لیے سوشل میڈیا پر تصویر کو ٹرمپ اور ہارپ کے درمیان کسی مبینہ تعلق کا ثبوت قرار دینا درست نہیں ہوگا، جب تک اس کی اصلیت کی آزادانہ اور قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق نہ ہوجائے۔
واضح رہے کہ نٹالی ہارپ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں اور مختلف مواقع پر امریکی صدر کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ ان کی ٹرمپ کے ساتھ مسلسل موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر پہلے بھی مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل