Loading
ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے اپنی آخری پیشی سے قبل خصوصی جرسی کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
39 سالہ اسٹار نے انسٹاگرام پر ایڈیڈاس کی تیار کردہ خصوصی ارجنٹینا شرٹ دکھاتے ہوئے لکھا، ’ایک آخری میچ، زندگی بھر کے لیے ایک جرسی‘۔
ارجنٹینا کی روایتی آسمانی اور سفید رنگوں پر مشتمل جرسی میں میسی کے الوداع کو یادگار بنانے کے لیے کئی منفرد تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
پشت پر ’میسی‘ اور مشہور نمبر ’10‘ سنہری رنگ میں درج ہے جبکہ نام کے اوپر ارجنٹینا کے جھنڈے پر موجود خصوصی سورج کا نشان ’سن آف مئی‘ بھی موجود ہے۔
جرسی کے پچھلے حصے پر ایک مخصوص ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔
Messi's kit for his final game in an Argentina jersey ????????????
Gold numbers for Leo ????
(via leomessi/IG) pic.twitter.com/YPoqFBabjX
— ESPN FC (@ESPNFC) September 21, 2026
میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کی جانب سے آخری میچ کھیلیں گے۔
یہ مقابلہ ان کے بین الاقوامی فٹبال سے الوداع کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
میسی نے ارجنٹینا کے لیے اب تک 207 میچز میں 125 گول کیے ہیں۔
وہ بولیویا اور برکینا فاسو کے خلاف اس سے قبل ہونے والے دوستانہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے، اس لیے بینن کے خلاف میچ ان کا 208واں اور آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل