Loading
ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔
گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 13/D-2 میں واقع ایک مکان میں چھاپہ مارا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغواء میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرایا گیا۔
ملزمان کی شناخت غیاث الدین عرف فیصل ولد عبدالرشید اور عمران ولد عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا۔
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 627/2026 بجرم دفعہ 365A/337A(i)/34 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل