Loading
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے تحت پاکستان ریلوے میں اہم فیصلے کرتے ہوئے 31 دسمبر 2026 تک ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس (ایچ بی اے) قرضوں کا اجرا معطل کردیا، جبکہ افسران اور ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزیر ریلوے نے اپنے سمیت پاکستان ریلوے کے تمام افسران و ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام افسران کے سرکاری فیول میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، جس میں وزیر ریلوے کا فیول بھی شامل ہے۔
محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق 31 دسمبر 2026 تک کسی افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں کیا جائے گا، جبکہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے حالیہ کفایت شعاری اقدامات میں سرکاری اخراجات اور غیر ضروری بیرونِ ملک سفر کو محدود کرنے کی ہدایات شامل ہیں، جن پر پاکستان ریلوے میں عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل