Loading
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدیں وانی نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا عزم دوہرا دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی نے کہا کہ ہم بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں اپنے مقابلے غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں تاہم حتمی فیصلہ ایشین ہاکی فیڈریشن کرے گی۔
محی الدیں وانی نے کہا کہ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سے بہتر توقعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے جو اگلے چند برسوں میں مزید بہتر ہو جائے گی۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دی ہے، بھارت کے خلاف بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے،کھلاڑیوں کا مورال کافی بلند ہوچکا ہے۔
محی الدین وانی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات فراہم کی جارہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی کافی بلند ہوچکا ہے، اگلے دو سے تین برس میں پاکستان عالمی ہاکی میں اچھے نتائج فراہم کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل