Loading
میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کردیا جبکہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی فورسز کی پسپائی سے حوثیوں کی جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ پیش رفت حوثیوں کے خلاف چھ ہفتوں سے جاری فوجی کارروائی کے لیے بھی دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کی تبدیلی کا شاہی فرمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے تحت جنرل فیاض الرویلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ اتحادی فوج کی کمان بھی سنبھالیں گے جبکہ فہد السلمان وزیر دفاع کے عسکری امور سے متعلق مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی ہے اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو باب المندب کے علاقے سے پیچھے ہٹ کر عدن کی جانب اپنی پوزیشن مضبوط کرنا پڑی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل