Monday, November 16, 2026
 

پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی

 



پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی، 2 ہزار 966 ڈالر انعام بھی حاصل کرلیا۔ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے اتوار کو بنکاک میں ہونے والے ٹورنامنٹ ’تھائیگر اپر کٹ 2026‘ کے فائنل میں ٹیم فالکنز کی نمائندگی  کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ فائٹنگ گیمز کے مقبول مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس سال یہ 2026 کے ٹیکن ورلڈ ٹور سیزن کا آخری ماسٹر ایونٹ بھی تھا جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عاطف بٹ نے دوسری بار تھائیگر اپر کٹ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ 2023 میں ٹیکن 7 کے چیمپئن بھی بنے تھے۔ اس وقت انہوں نے فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی لو ہائی کو 2-3 سے شکست دی تھی۔ عاطف بٹ کے لیے 2026 کامیاب سال ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے اس سال کمیونٹی ایفورٹ اورلینڈو (سی ای او) ٹورنامنٹ میں بھی ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیتا تھا، جہاں انہوں نے فائنل میں امریکا کے جو کرش کو شکست دے کر 6 ہزار 920 ڈالر انعام حاصل کیا تھا۔ وہ 2025 میں بھی سی ای او چیمپئن بنے تھے جبکہ ان کے نمایاں اعزازات میں 2022 کا ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز اور 2019 کا ٹوکیو ٹیکن ماسٹرز ٹائٹل بھی شامل ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل