Monday, November 16, 2026
 

والد کو کیوں مارا؟ بیٹیوں نے دکاندار کو دن میں تارے دکھادیئے؛ ویڈیو وائرل

 



بھارتی شہر وارانسی میں دو بیٹیوں اپنے باپ کی بے توقیری کرنے والے ریسٹورینٹ کے مالک اور عملے سے حساب کتاب چکتا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین نے ایک ریسٹورینٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں کے مالک اور عملے سے دو دو ہاتھ کیے۔ مبینہ طر پر خواتین کے والد کا 4 نومبر کو ریسٹورینٹ کے مالک اور عملے سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ Two girls in Varanasi vandalised a dosa shop after their father was allegedly brutally beaten by the shop's employees. With no police action for nearly two weeks, their frustration turned into anger. pic.twitter.com/hQFlA6UCM6 — Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) November 16, 2026 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین اسکوٹر پر وہاں پہنچتی ہیں۔ ان میں سے ایک موبائل فون سے منظر کی عکس بندی کرتی ہے جبکہ دوسری مرکز میں داخل ہوکر آمیزے سے بھرا برتن الٹ دیتی ہے اور ایک ملازم پر پانی پھینکتے ہوئے دکان بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ موقع پر موجود افراد نے خواتین کو روکنے اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، تاہم تلخ کلامی جاری رہی۔ مالک نے بھی پولیس سے شکایت درج کرادی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل