Loading
ایران نے امریکا اور اسرائیل پر ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایرانی عہدیداروں کے قتل اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ساتھ گمراہ کن اطلاعات کی مہم بھی چلا رہے ہیں جس کا مقصد مغربی ممالک میں ایران کو عام شہریوں کے لیے خطرہ بنا کر پیش کرنا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ فرانس میں سامنے آنے والے نام نہاد ریفریجریٹر واقعات اور امریکی عہدیداروں کے قتل کی مبینہ ایرانی سازشوں سے متعلق خبریں اسی مہم کا حصہ ہیں۔
ان کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل ایسی اطلاعات کے ذریعے امریکی اور یورپی عوام میں خوف پیدا کرنا اور جنگ میں مزید شدت کے لیے حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ مہم ایسے وقت میں چلائی جا رہی ہے جب امریکا اور یورپ میں جنگ کی مخالفت بڑھ رہی ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ میں فتح کے دعوے کرنے والے امریکی عہدیدار اب فوجی پناہ گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جاسکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے ان جیسے طریقے اختیار کرنے کا محتاج نہیں اور نہ ہی عام شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر کرنا چاہتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل