Monday, November 16, 2026
 

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

 



بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے ہی بیٹے کی جان لے لی، اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ 15 نومبر کو ریاست کرناٹک کے ضلع تمکورو کے گاؤں چودانایاکاناپالیا میں پیش آیا جہاں نجے گوڑا نامی شخص کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوگیا۔ ملزم مبینہ طور پر شراب نوشی کا عادی تھا اور اکثر اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ اتوار کو بھی میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ان کے 16 سالہ بیٹے سنیل نے مداخلت کرکے جھگڑے سے روکنے کی کوشش کی۔ بیٹے کی مداخلت پر باپ طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گھر سے باہر نکال دیا جبکہ بیٹے کو گھر کے اندر بند کرکے اسے لوہے کی سلاخ سے پیٹتا رہا جب تک کہ لڑکے نے دم نہ توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم واقعے پر مشتعل دیہاتیوں کی بڑی تعداد ملزم کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے دوران اس پر تشدد کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل