Monday, November 16, 2026
 

پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر پولو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

 



پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ ابوجا کے گارڈز پولو کلب میں 9 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ایران اور نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو 6-10 اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4-7 سے شکست دی تھی۔ 13واں پولو ورلڈ کپ 2027 میں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اترے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل