Loading
پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے توانائی اور معدنیات کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔
جارنو سیرجالا نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فن لینڈ کی مزید کمپنیوں کو راغب کررہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں ڈی ریگولیشن اور اصلاحات پر کام جاری ہے، پاکستان کے معدنیاتی شعبے کی ترقی اور جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ریگولیٹری اداروں کو مضبوط بنانا اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں تنوع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل