Tuesday, November 17, 2026
 

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ؛ 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا؛ ایک لاپتا

 



آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت عمان کے ساحل پر منتقل کردیا گیا جبکہ دو زخمی اسپتال میں داخل اور ایک بھارتی شہری تاحال لاپتا ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق ایم ٹی تارا گیس نامی جہاز کو 16 نومبر کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ جہاز پر مجموعی طور پر 24 بھارتی شہری سوار تھے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 21 افراد کو عمان کے شہر خصب میں بحفاظت اتار لیا گیا جن میں سے 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک بھارتی شہری کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمان میں بھارتی سفارت خانہ مقامی حکام کے تعاون سے امدادی اور تلاش کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت نے امدادی سرگرمیوں میں تعاون پر عمانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بھارتی ترجمان نے تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات شہری ملاحوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ تجارتی جہازوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عالمی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی اور تجارت کی آزادانہ آمدورفت جلد از جلد بحال کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل