Tuesday, November 17, 2026
 

گوجرانوالہ میں ماں بیٹی کی گھر سے گلہ کٹی لاشیں برآمد

 



پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے محلے محمد پورہ میں گھر سے ماں اور بیٹی کی گلہ کٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے محلہ محمد پورہ کے ایک گھر سے ماں بیٹی کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جس پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے دہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاشوں میں اسے ایک کی شناخت خالدہ بی بی جبکہ دوسری کی 21 سالہ رومیسہ کے نام سے ہوئی جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ خالد بی بی کے شوہر بیرون ملک میں رہائش پذیر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، سی پی او گوجرانوالہ، سینئر پولیس افسران، فرانزک و انوسٹی گیشن ٹیمیں موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ کیپٹل پولیس گوجرانوالہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل