Saturday, November 21, 2026
 

کم وقت میں مجسمہ آزادی کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

 



گینیز ورلڈ ریکارڈز نے جمعرات کو اپنا 22 واں عالمی ریکارڈ ڈے مناتے ہوئے کئی نئے ریکارڈز کا اعلان کیا جن میں ایک تاریخی مجسمے کی پینٹنگ بنانے کا تیز ترین ریکارڈ بھی شامل ہے۔ امریکی پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ گاریبالڈی نے نیویارک کے مشہور مجسمہ آزادی کی پینٹنگ محض 43.5 سیکنڈ میں مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈیوڈ گاریبالڈی کا کہنا تھا کہ وہ اس بار پرفارمنس کے بجائے صرف رفتار پر توجہ دینا چاہتے تھے کیونکہ اس نوعیت کا کارنامہ پہلے کبھی انجام نہیں دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق وہ اپنے لیے ایک نیا معیار قائم کرنا چاہتے تھے اور امید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی بچوں اور بڑوں دونوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بڑے مقصد کے حصول کی کوشش کے دوران انسان خود بھی بہتر اور کامیاب بنتا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل