Loading
لبلبے کے ایڈوانس کینسر کے علاج کے لیے نئی دوا ’ڈاریکسونراسب‘ نے کیموتھراپی کے ساتھ استعمال ہونے پر کلینیکل ٹرائل میں حوصلہ افزا نتائج دکھائے ہیں جس کے دوران ہر 12 میں سے ایک مریض کی رسولی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔
بارسلونا میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق دوا اور کیموتھراپی کے امتزاج سے ایک سال بعد زندہ رہنے والے مریضوں کی شرح معیاری علاج کے مقابلے میں بہتر رہی۔
تحقیق میں شامل 60.7 فی صد مریضوں کی رسولیوں کا حجم کم ہوا یا وہ مکمل ختم ہوگئیں جبکہ 8.2 فی صد مریضوں میں رسولیاں مکمل طور پر ناقابلِ شناخت ہوگئیں۔
تحقیق کے مطابق 61 مریضوں میں سے 90.2 فی صد میں کینسر کی رسولیوں میں اضافہ رک گیا۔ یہ نتائج تقریباً 18 ماہ کی فالو اَپ مدت کے دوران سامنے آئے۔
یہ دوا تبدیل شدہ KRAS جین کو نشانہ بناتی ہے جو لبلبے کے 90 فی صد سے زیادہ کینسر کی رسولیوں میں پایا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج بعض مریضوں کے لیے مکمل شفا کے قریب ترین پیش رفت ہو سکتے ہیں لیکن فی الحال اسے کینسر کا حتمی علاج قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل