Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 122 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے پی اے آر سی کے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ برطرفی سے قبل ملازمین کو شوکاز نوٹس ہوا اور نا کوئی انکوائری کی گئی، ملازمین کے خلاف اگر کوئی شکایت تھی تو انکوائری ہوتی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے پہلے درخواست کے قابلِ سماعت کے نکتے پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل