Loading
برطانوی شاہی خاندان کی نجی رہائش گاہ بھی چوروں کی دسترس سے محفوظ نہ رہی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دیہی گھر میں نقب لگانے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب نورفک میں واقع شاہی جوڑے کی رہائش گاہ اینمر ہال میں چوری کی اطلاع ملی۔ خوش قسمتی سے واردات کے وقت گھر خالی تھا اور شاہی خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی عام دیہی مکان نہیں بلکہ 10 کمروں پر مشتمل شاہی رہائش گاہ ہے۔ سرخ اینٹوں سے تعمیر اس عمارت کو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے بعد تحفے میں دیا تھا۔
یہ گھر شاہی خاندان کی نجی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ہے اور شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ اسے مستقل رہائش کے بجائے تعطیلات کے دوران استعمال کرتے ہیں۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی۔ مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل