Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں ایران کے اعلیٰ رہنماؤں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کی کارروائیوں پر دوبارہ غور شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بات امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کو ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے واقف دوسرے شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔
ان ذرائعوں نے بتایا کہ ایران کی سخت گیر قیادت کو نشانہ بنانے کا آپشن پہلے بھی زیرِ غور رہا ہے تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس پر بحث میں تیزی آئی ہے۔
اس تجویز کے حامی امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ایرانی سخت گیر رہنماؤں کو راستے سے ہٹانے سے باقی قیادت کو یہ پیغام دیا جاسکتا ہے کہ امریکا کسی بھی وقت ان تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے تہران جنگ کے خاتمے کے لیے آمادہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ میں اس تجویز کے مخالفین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے باقی قیادت مزید سخت مؤقف اختیار کرسکتی ہے اور مستقبل میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ بھی مشکل ہوجائے گی۔
بعض امریکی فوجی عہدیداروں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی حکام کو ایران کی جانب سے جوابی حملوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم ان کے سامنے ایران میں بڑے پیمانے پر دوبارہ فوجی کارروائیوں سمیت مختلف آپشنز موجود ہیں۔
تاحال اس رپورٹ پر امریکا اور ایران کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک مشترکہ حملے میں فروری کے آخری روز ایک حملے میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلی عسکری قیادت کو قتل کردیا تھا تاہم اس کے باوجود تاحال اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل