Tuesday, November 24, 2026
 

جی ٹی اے 6 میں نظر آنے والا جیٹ اسکی سوار کتا حقیقی زندگی کے کتے کی نقل نکلا

 



گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والے مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) میں ایک منفرد کردار نے گیمرز کی توجہ حاصل کرلی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک حقیقی پالتو کتے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لُوسی نامی یہ کتا فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں رہتا ہے اور پانی میں کھیلنے کا شوق رکھتا ہے۔ لوسی اپنے مالک ایڈی اِنچ کے ساتھ واٹر کرافٹ پر سیر کرتا دکھائی دیتا ہے اور مقامی علاقے میں خاصی شہرت رکھتا ہے۔ جی ٹی اے 6 میں بھی ایک کتے کو جیٹ اسکی پر سوار دکھایا گیا ہے جس نے گیمرز کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گیم کا یہ کردار حقیقی زندگی کے کتے لوسی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ لوسی کو اکثر اپنے مالک کے ساتھ پانی جیٹ اِسکی پر گھومتے دیکھا جاتا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔ یوں فلوریڈا کا یہ پالتو کتا ممکنہ طور پر ویڈیو گیم کی دنیا میں بھی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ این بی سی کے مطابق لُوسی نے تقریباً چار سال قبل جیٹ اِسکی پر سواری شروع کی تھی۔ اس کے مالک ایڈی اِنچ کو فلائی بورڈنگ کے دوران اپنے کتے کی دیکھ بھال کے لیے مناسب جگہ نہیں مل رہی تھی جس کے بعد انہوں نے اسے اپنے ساتھ پانی پر لے جانا شروع کردیا۔ ایڈی اِنچ کا کہنا ہے کہ لُوسی کو جتنی تیز رفتار سے جیٹ اِسکی چلائی جائے، وہ اتنی ہی زیادہ لطف اندوز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لُوسی سواری پر ہوتی ہے تو اس کی پوری توجہ اسی پر مرکوز رہتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل