Loading
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے معروف ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے دوران شوہر کی گھریلو عادتوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کر کے سب کو ہنسا دیا۔
اکشے کمار اور بھوجپوری اداکار روی کشن شو میں ساتھ شریک تھے جس کے دوران اکشے نے اپنی اہلیہ کو فون کر کے اسپیکر آن کر دیا۔
ٹوئنکل نے شکایت کی کہ وہ رات کو بمشکل سو پائی تھیں لیکن اکشے نے صبح 6 بجے بھجن چلا کر ان کی نیند خراب کر دی۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اکشے اتنی بلند آواز میں گا رہے تھے جیسے خود کو مشہور گلوکار انوپ جلوٹا سمجھتے ہوں۔
ٹوئنکل نے شوہر کو باتھ روم کا دروازہ ٹھیک سے بند کرنے کی نصیحت بھی کر ڈالی، جس پر وہاں موجود افراد ہنس پڑے۔
جب ٹوئنکل کو معلوم ہوا کہ اکشے یہ شو بغیر معاوضے کے کر رہے ہیں تو انہوں نے مذاقاً حیرت کا اظہار کیا۔
اس پر کرن جوہر نے بھی ہنستے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو ہر بات کے پیسے چاہئیں؟
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل