Thursday, November 26, 2026
 

آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

 



آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ Ireland to embark on maiden tour of Pakistan Details here ➡️ https://t.co/0dmI7Kj5gw#PAKvIRE pic.twitter.com/swDQGhgoJV — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 26, 2026 آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے تمام چھ میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی گئی ون ڈے سہ ملکی سیریز جیتی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل