Thursday, November 26, 2026
 

بینظیر بھٹو اسپتال میں 80 کروڑ روپے سے ایم آر آئی اور سٹی اسکین مشینیں نصب کرنے کی منظوری

 



پنجاب حکومت نے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے لیے 80 کروڑ روپے کی لاگت سے ایم آر آئی اور سٹی اسکین مشینوں کی منظوری دے دی۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں پہلی مرتبہ ایم آر آئی مشین نصب کی جائے گی، 50 کروڑ روپے مالیت کی ایم آر آئی مشین فروری 2027 تک فعال کر دی جائے گی جبکہ 30 کروڑ روپے مالیت کی جدید 128 سلائس سٹی اسکین مشین جون 2027 تک نصب ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دونوں جدید مشینوں کی منظوری دے دی۔ بینظیر بھٹو اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت پہلی مرتبہ دستیاب ہوگی۔ اس سے قبل راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں صرف ہولی فیملی اسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود تھی۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کا یورالوجی ڈیپارٹمنٹ بھی اَپ گریڈ کر دیا گیا، گردوں کے مریضوں کے لیے 7 نئی مشینوں پر مشتمل ایمرجنسی ڈائلاسز سینٹر فعال ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل