Loading
برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے دیہی رہائشی گھر میں مبینہ چوری کے واقعے کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ 23 نومبر کی شام شاہی خاندان کی ملکیت سینڈنگھم اسٹیٹ، نورفوک میں پیش آیا، جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی رہائش گاہ ’اینمر ہال‘ واقع ہے۔
پولیس کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا رخ کیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ بعد ازاں دو افراد کو چوری اور غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہونے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت شاہی خاندان کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں تھا۔ یہ 10 کمروں پر مشتمل رہائش گاہ ملکہ الزبتھ دوم نے 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ کو شادی کے تحفے کے طور پر دی تھی۔
بعد ازاں گرفتار دونوں افراد پر چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے اور محفوظ شاہی مقام میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل