Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام نے ایف آئی اے افسر کی بیگم اور قاری کے خلاف کم عمر بچی ہلاکت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کیجانب سے اکمل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ تفتیشی افسر بنا ہوا ہے۔
اکمل خان ایڈووکیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے اپنے فیصلے میں تضادات ہیں، ہمارے اس اپیل میں دو مین اعتراضات ہیں، ہمارے ثبوتوں کو ریکارڈ پر نہیں لایا جارہا اور جوڈیشل مجسٹریٹ اختیارات سے تجاوز کررہا ہے،
جوڈیشل مجسٹریٹ نے چائلڈ لیبر ایکٹ سمیت دیگر دفعات کا حکم دیا۔
اکمل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ چائلڈ لیبر کا کیس نہیں مقتولہ ایف آئی اے افسر کی بھتیجی ہے، پولیس کو مرضی کے بیانات نہیں مل رہے اسوجہ سے بار بار عدالت حکم دے رہی ہے۔
اسپیشل پراسکیوٹرز واجد منیر اور محمد وقاص ہرل کیجانب سے اپیل خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ یہ 11سال اور 11ماہ کی بچی کو تشدد سے قتل کا کیس ہے۔
جج راجہ آصف نے کہا کہ آپ عدالت کو بتائیں کے جوڈیشل مجسٹریٹ کا آڈر کیسے ٹھیک ہے، واجد منیر نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ سمیت دیگر عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ سپروائزر ہے وہ، ایریا مجسٹریٹ نے اپنے اختیارات کے مطابق بلکل ٹھیک آڈر دیا ہے، پولیس تفتیش درست سمت میں آگے جارہی ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل