Thursday, November 26, 2026
 

امریکا نے اسپیس ایکس کے لاکھوں ڈیٹا سینٹر سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کی منظوری دے دی

 



امریکا نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس پر مشتمل ایک وسیع نیٹ ورک قائم کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے سے متعلق ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے 25 نومبر 2026 کو اسپیس ایکس کے منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے کو اسٹارمائنڈ  کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیٹلائٹس خلا میں ہی ڈیٹا پراسیسنگ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپیوٹنگ کے کام انجام دیں گے، جبکہ لیزر کمیونیکیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ انہیں شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ ہے، جس سے زمین پر قائم روایتی ڈیٹا سینٹرز پر بجلی اور پانی کی ضروریات کا دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ منظوری کی شرائط کے مطابق اسپیس ایکس کو نومبر 2033 تک پہلا سیٹلائٹ فعال کرنا ہوگا، نومبر 2035 تک ایک لاکھ اور نومبر 2038 تک مجموعی تعداد کے نصف سیٹلائٹس خلا میں پہنچانا ہوں گے، جبکہ مکمل منصوبے کی تکمیل کی آخری مدت 2040 مقرر کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل