Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گلشن اقبال میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے کے مقدمے میں 32 ملزمان کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گلشن اقبال میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے کے مقدمے کا 5 ماہ میں کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 32 ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ کے پاس ملزمان کو انفرادی طور پر مبینہ جرم سے منسلک کرنے کے لیے قابلِ اعتماد شواہد موجود نہیں۔ ٹیم کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ کون سا ڈیجیٹل آلہ کس ملزم سے برآمد ہوا۔ گواہ نے بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے کسی ملزم کے ہاتھ میں کوئی ڈیوائس نہیں دیکھی۔
استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شواہد کی تحویل کا تسلسل بھی برقرار نہیں رکھا گیا۔ 45 سے زائد ڈیجیٹل آلات میں سے صرف 3 لیپ ٹاپ اور ایک فون کا ابتدائی تجزیہ کیا گیا۔ مقدمے میں کسی لیپ ٹاپ کی متعلقہ رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ ایسی صورت میں ملزمان کو سزا کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پراسیکیوٹر نے موقف دیا تھا کہ این سی سی آئی اے نے مئی 2026 میں گلشن اقبال بلاک چار میں مفرور ملزم ملک آصف کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سینٹر چلائے جانے کا انکشاف ہوا۔ ملزمان امریکی مالیاتی اداروں کے نمائندے بن کر غیر ملکی شہریوں سے نجی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔
وکیل صفائی نے موقف اپنایا تھا کہ این سی سی آئی اے نے کارروائی اور ضبطگی کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے ضبط شدہ آلات کو موقع پر سیل نہیں کیا گیا۔ آلات تحویل میں لینے اور حوالے کرنے کی دستاویزات تیار نہیں کی گئی اور ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل