Loading
فیصل آباد کے علاقے رجانہ روڈ پر گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے کے باعث بدترین حادثہ پیش آیا، جس میں حاملہ خاتون سمیت شادی سے واپس آنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 66 دھاندرہ کے رہائشی باپ، بیٹے، پوتے پوتیوں، بہو سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ رجانہ روڈ پر 468 گ ب کے قریب گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں کار میں سوار گھر کا سربراہ ذوالفقار احمد، ان کا بیٹا کاشف، کاشف کی تین بیٹیاں زینب، علیزہ، مرحا اور 35 سالہ اہلیہ مصباح جاں بحق ہوئے، حادثہ میں ذوالفقار کے دوسرے بیٹے یاسر کی اہلیہ، بیٹی پانچ سالہ نور، چار سالہ بیٹا احمد، دو سالہ بیٹاعلی اصغر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور گاڑی کا ڈرائیور علی بھی جانبر نہ ہو سکا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی یاسر کی اہلیہ حاملہ تھیں، الائیڈ اسپتال میں ان کے پیٹ میں موجود بچے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ادھر حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے جاں بحق ہونےکی اطلاع ملنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا، علاقہ کے رہائشی سینکڑوں افراد متوفیان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل