Loading
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف کارکنوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں دونوں رہنماؤں اور دیگر امریکی شخصیات کو بچوں کے خون اور اعضا کی علامتی منظرکشی کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق صیہونیت مخالف کارکنوں نے یہ مظاہرہ تھینکس گیونگ سے قبل واشنگٹن کے یونین اسٹیشن کے باہر کیا اور اسے ’’فرینڈزگیونگ ڈنر‘‘ کا نام دیا۔
منظرکشی میں اداکاروں نے نیتن یاہو، بدنام زمانہ امریکی مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین اور صدر ٹرمپ کا روپ دھارے ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اُس میز پر بچوں کی خون آلود گڑیوں اور مصنوعی خون کے پیالوں کے ذریعے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی علامتی تصویر پیش کی گئی۔
مظاہرے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے کردار بھی تھے۔ ایک اداکار نے مجسمہ آزادی کا روپ دھار رکھا تھا جسے زنجیروں میں جکڑا گیا تھا اور اس کے منہ پر اسرائیلی پرچم باندھا گیا تھا۔
میز پر رکھے ایک مشروب کو ’’غزہ کا خون‘‘ کا نام دیا گیا تھا جبکہ دیگر تحریروں کے ذریعے اسرائیل اور امریکی قیادت پر الزامات عائد کیے گئے۔
اس منظرکشی میں قرونِ وسطیٰ کے یورپ میں یہودیوں کے غیر یہودی بچوں کے قتل اور خون استعمال کرنے کا الزام لگایا جاتا تھا۔ اس الزام نے تاریخ میں یہودیوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل