Loading
کویت میں فضائی دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت کے واقعے پر ایران نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی ہے۔
ایرانی حملے میں دو اطالوی شہری ہلاک ہوئے تھے جو جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے اطالوی ذیلی ادارے کے لیے کام کرتے تھے۔ اس واقعے میں ایک کویتی شہری اور ایک پاکستانی بھی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں اسرائیل اور امریکی افواج خطے میں اپنے مقاصد کے لیے جعلی کارروائیاں کرتی رہی ہیں اور ایران پر الزام بھی اسی نوعیت کی کوشش ہوسکتا ہے۔
حملے کی ذمہ داری کے معاملے پر ایران اور کویت کے مؤقف ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل